این اے 102کے متعدد دیہات سہولیات سے محروم

این اے 102کے متعدد دیہات سہولیات سے محروم

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)بلدیاتی سیٹ اپ کے بعد ایڈمنسٹریٹرز نے چارج سنبھال لیا ہے۔

چیئرمین ضلع کونسل کی مدت پوری ہونے کے بعد ضلع کونسل کے تمام معاملات کی ذمہ داری بطور ایڈمنسٹریٹر کمشنر فیصل آباد ڈویژن زاہد حسین نے سنبھال لی ہے مگر این اے 102 سمیت دیگر دیہی حلقوں میں اب بھی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں مکوآنہ،لکھوآنہ،محمد والہ،بنگے ،ورکشاپ، روڈے ،بجاجاں والہ سمیت درجنوں دیہات میں واٹرفلٹریشن پلانٹس خراب ہوچکے ہیں سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث دیہی علاقوں میں جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں ۔

متعدد دیہی علاقوں میں بجلی کے بے ہنگم تار علاقہ مکینوں کے لیے جان کا خطرہ بنے ہوئے ہیں سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں دیہی آبادیاں پکی سڑکوں اور سولنگ سے بھی محروم ہیں مگر اس جانب نہ تو چیئرمین ضلع کونسل نے کوئی توجہ دی اور نہ ہی بطور ایڈمنسٹریٹر ڈویژنل کمشنر نے دیہی علاقوں کی خستہ حالی اورمسائل دور کرنے میں کوئی دلچسپی کا اظہار کیا دیہی عوام کا مطالبہ ہے کہ ترقی یافتہ علاقوں پر فنڈز خرچ کرنے کے بجائے دیہی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں