چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر نے قبرستانوں میں صفائی مہم کا جائزہ لیا

چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر نے قبرستانوں میں صفائی مہم کا جائزہ لیا

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے شہر کے مختلف قبرستانوں میں جاری صفائی ستھرائی مہم کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا۔

سی او ایم سی رانا نواز و دیگر ایم سی افسر بھی موجود تھے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور سی اوز ایم سیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام قبرستانوں میں جڑی بوٹیوں کے خاتمے سمیت چاردیواری کے لئے بھی اقدامات کریں ، قبرستانوں کی حدود میں موجود آوارہ کتوں و دیگر جانوروں جو قبروں کو نقصان پہنچاتے ہیں ان کو بھی تلف کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں