پولیس نے 2 شراب فروشوں کو حراست میں لے لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے شراب فروشوں کو حراست میں لے لیا۔تھانہ رضا آباد پولیس نے منیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم رؤف کو حراست میں لے کر بیس لٹر شراب برآمد کرلی۔
تھانہ گلبرگ پولیس نے ملزم عادل کے قبضے سے 10لٹر شراب اور ملزم شام سعود اور امانول نامی تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر دس لٹر شراب، جبکہ تھانہ سول لائن کے علاقے ریاض شاہد چوک کے قریب ملزم فیاض کے قبضے سے پانچ لٹر شراب برآمد کی گئی۔