بارش کے بعد ویسٹ کولیکشن پوائنٹس وبال جان بن گئے

 بارش کے بعد ویسٹ کولیکشن پوائنٹس وبال جان بن گئے

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)بارش کے موسم میں ایف ڈبلیو ایم سی کے ویسٹ کولیکشن پوائنٹس شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے تعفن کے باعث شہری پریشان ہو گئے۔

فیصل آباد کینال روڈ،امین پور بنگلہ روڈ،شیخوپورہ روڈ،ڈی ٹائپ کالونی سمیت متعدد علاقوں میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ویسٹ کولیکشن پوائنٹس موجود ہیں مگر جب بھی بارش برستی ہے تو ایف ڈبلیو ایم سی کا آپریشن سست روی کا شکار ہوجاتا ہے جس کے باعث ویسٹ کولیکشن پوائنٹس پر کچرے کے بڑے بڑے ڈھیر لگ جاتے ہیں جن پر بارش برسنے سے تعفن اٹھنے لگتا ہے۔

جس کے باعث شہریوں کو ان راستوں سے گزرنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایف ڈبلیو ایم سی ویسٹ کولیکشن پوائنٹس رہائشی علاقے سے دور بنائے تاکہ تعفن اور گندگی کے باعث پیش آنے والی مشکلات سے بچا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں