محکمہ ماحولیات ، آلودگی پھیلانے والے یونٹس کا ریکارڈ نہیں

محکمہ ماحولیات ، آلودگی پھیلانے والے یونٹس کا ریکارڈ نہیں

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)محکمہ ماحولیات کی کاروائیاں کیوں بے سود ثابت ہورہی ہیں وجہ سامنے آگئی۔

محکمہ ماحولیات کے انسپکٹرز کے پاس ڈائنگز اور آلودگی پھیلانے والی صنعتی یونٹس کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ،محکمہ ماحولیات کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں کے باوجود سموگ کی شدت پر قابو کیوں نہ پایا جاسکا بڑی وجہ سامنے آگئی کون سی ڈائنگ کتنی مقدار میں زہریلا اورکیمیکل زدہ پانی خارج کرتی ہے اور کس صنعتی یونٹ سے کتنے زہریلے دھوئیں کا اخراج ہوتا ہے ۔

محکمہ ماحولیات کے انسپکٹرز کے پاس کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں بغیر ریکارڈ کے محکمہ ماحولیات کی کار روائیاں اندھیرے میں تیر چلانے کے مترادف ہے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات فرحت عباس کموکا کا کہنا ہے کہ انسپکٹرز کو ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے کیسز بھی ٹربیونل میں بھجوائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں