ورکرز ویلفیئر سکول، بچوں کی ٹرانسپورٹ پھر بند ہونے کا خدشہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ورکرز ویلفیئر سکول کے بچوں کی ٹرانسپورٹ ایک بار پھر بند ہونے کا خدشہ۔
ٹرانسپورٹ کمپنی نے فنڈز کی عدم دستیابی پر بسیں بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔ نجی بس کمپنی کی جانب سے ورکرز ویلفیئر سکول گرلز فیصل آباد کو تحریری خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ کچھ ماہ سے ٹرانسپورٹ کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔
جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کمپنی کو عملہ کی تنخواہوں کی ادائیگی بسوں کی مرمت وغیرہ میں مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ پٹرول پمپ مالکان نے بھی ادھار ڈیزل دینے سے معذرت کرلی ہے ، نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر آج سے سکولوں کی ٹرانسپورٹ سروس بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔