پیرمحل :قابضین کیخلاف آپریشن ، کروڑوں کی اراضی واگزار

پیرمحل :قابضین کیخلاف آپریشن ، کروڑوں کی اراضی واگزار

پیرمحل (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کاآغاز کردیا۔

کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزارکروالی ،اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اعجاز عبدالکریم کی نگرانی میں محکمہ مال کے پٹواریوں ، میونسپل کمیٹی کے عملہ اور پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے شادمان کالونی، لوئر کالونی میں ایک کروڑ40لاکھ روپے کی 31مرلے کمرشل سرکاری زمین واگذار کرلی گئی۔ آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں