ریسٹورنٹس کیلئے سٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کروادیا گیا

 ریسٹورنٹس کیلئے سٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کروادیا گیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے مطابق ریسٹورنٹس کے لیے سٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کروادیا۔

سٹار ریٹنگ سسٹم کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھرمیں ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس کے معیار کا تعین کرے گی۔ پائلٹ پروچیکٹ میں 5بڑے شہروں کے 250 ریسٹورنٹس کو شامل کیا گیا ہے ۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے معروف ریسٹورنٹس کو چیک کیا جائے گا۔

فوڈ بزنس کو کھانے کے معیار، ذائقے ،حفظان صحت قوانین پر عمل درآمد کی کڑی جانچ کے بعد سٹار دئیے جا ئیں گے ۔ سٹار ریٹنگ سسٹم لاگو کرنے سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کی ٹرینگ بھی کروائی گئی۔ جانچ پڑتال اور ریٹنگ میں مکمل شفافیت لانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایپلی کیشن بھی متعارف کروائی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں