محکمہ تعلیم کی غفلت ،بچے سخت سردی میں پڑھنے پر مجبور

محکمہ تعلیم کی غفلت ،بچے سخت سردی میں پڑھنے پر مجبور

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تعلیم کی غفلت طلبا و طالبات کی جان بھی لے سکتی ہے ۔

سرکاری سکولوں میں سہولیات کا فقدان تو تھا ہی لیکن خستہ حال بلڈنگز بھی محکمہ تعلیم افسران کو منہ چڑھانے لگی۔چک جھمرہ میں واقع گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں پانچویں کلاس کی چھت کی سلیبیں گرنے لگیں۔ گزشتہ چند روز سے بچے سخت سردی میں کلاس رومز کی بجائے باہر بیٹھ کر پڑھنے میں مجبور ہیں ۔ مقامی حکومتی نمائندوں اور محکمہ تعلیم کے افسروں نے نونہالوں کی بے بسی پر چپ سادھ لی۔سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان عموما تمام معاملات ٹھیک ہونے کی رپورٹ دیتے ہیں۔

لیکن چک جھمرہ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کی حالت ذار محکمہ تعلیم انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے متعدد سرکاری سکولز میں سہولیات کی کمی ہونے کے ساتھ ساتھ بلڈنگز خستہ حال بھی ہیں۔ جسکے باعث بڑے جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں