گھنٹہ گھر کے اطراف آ پریشن ،چھابڑی فروشوں کو جر مانے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کا دوہرا معیار۔ گھنٹہ گھر سے ملحقہ آٹھوں بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تو کیا لیکن صرف چھوٹے چھابڑے والوں کے خلاف۔ گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گھنٹہ گھر کے ملحقہ آٹھوں بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
جھنگ بازار میں آپریشن کے دوران صرف چھوٹے ریڑھی بان اور چھابڑی والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق جھنگ بازار چھڑے ریڑھی بان اور چھابڑی فروشوں کے چھابڑے اور ریڑھیاں اپنی تحویل میں لے کر میونسپل کارپوریشن دفتر منتقل کردیا اور جرمانے بھی کیے گئے ۔
ریڑھی بان کہتے ہیں کہ دکانوں کے آگے دس سے بیس فٹ تک تجاوزات کی مد میں لگائے جانے والے ٹھیلے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی کیونکہ میونسپل انتظامیہ کے متعلقہ اہلکار ان سے رشوت لے کر انہیں تجاوزات کی اجازت دیتے ہیں۔