7 سب انسپکٹرز کو پنجاب کانسٹیبلری بھجوا دیا گیا

7 سب انسپکٹرز کو پنجاب  کانسٹیبلری بھجوا دیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس سے تعلق رکھنے والے سات سب انسپکٹرز کو پنجاب کانسٹیبلری میں بھجوا دیا گیا ہے ۔

آر پی اوعمران محمود کی طرف سے سب انسپکٹر عہدے کے ذمہ داروں کو آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری کیے جانیوالے احکامات کے بعد پنجاب کانسٹیبلری میں دو سال کیلئے بھجوایا گیا جو دوسال عرصہ گزارنے کے بعد دوبارہ ضلعی پولیس کا حصہ بنیں گے آر پی او کی طرف سے جن سب انسپکٹرز کو پنجاب کانسٹیبلری میں بھجوایا گیا ہے ان میں فیض رسول،نثار احمد،شوکت علی،احمد حیات،ارشد محمود اور دیگر شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں