کچن میں کام کرتی لڑکی کے کپڑوں کو آگ لگ گئی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کچن میں کام کرتی لڑکی کے کپڑوں کو آگ لگ گئی ۔
ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا ۔ جھمرہ روڈ حیدری چوک کے قریب 16 سالہ لڑکی کچن میں کام کررہی تھی اسی دوران آگ اسکے کپڑوں کو لگ گئی جس سے لڑکی کا 45 فیصد جسم جھلس گیا جس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔