بجلی چوری کرنے پر 4 افرادکیخلاف مقدمات

بجلی چوری کرنے پر  4 افرادکیخلاف مقدمات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیسکو ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر بجلی چوری کرنے پر 4 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروادیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے گائوں 497گ ب میں ملزم صداقت ، 499 گ ب کے رہائشی ملزم بہاول شیر ، 511 گ ب کے رہائشی ملزم رحیم ، 499 گ ب کے رہائشی ملزم سرفراز کے خلاف بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کرنے پر مقدمات کا اندراج کروادیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں