پولیس کی کارروائیاں،منشیات فروش گرفتار،مقدمات درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف مقامات سے پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ ٹول ٹیکس سٹاپ کے قریب سے آصف سے 1160 گرام چرس ، تھانہ صدر کے علاقہ 209 رب سے مجاہد سے 20 لٹر شراب ، تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 118 گ ب سے غلام مصطفی سے 1340 گرام چرس ، تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 526 گ ب کے یونس خان سے 1400 گرام چرس ، تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 200 رب سے وارث سے 20 لٹر شراب ، تھانہ ساندل بار کے علاقہ 30 ج ب کے اعجاز سے 20 لٹر شراب ، تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ فریدی چوک سے حسنین سے 10 لٹر شراب برآمد ہونے پر مقدمات کا اندراج ہوا ۔