ملٹی گریڈ ٹیچنگ کی تربیت 24جنوری سے شروع ہوگی

 ملٹی گریڈ ٹیچنگ کی تربیت 24جنوری سے شروع ہوگی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تعلیم سے اساتذہ کی کمی نہ پوری ہوسکی۔

خالی جیب کا راگ الاپنے والی حکومت نے اساتذہ کی تعداد نہ بڑھائی البتہ اساتذہ پر بوجھ بڑھا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا پرائمری سکولز میں ٹیچرز کی کمی دور کرنے کے بجائے اساتذہ پر کلاسز پڑھانے کا بوجھ بڑھانے کا فیصلہ۔سرکاری پرائمری سکولوں میں ہر کلاس کیلئے الگ الگ ٹیچر بھرتی کرنے کے بجائے ایک ٹیچر کو ہی ساری کلاسز پڑھانے کی تربیت دی جائے گی۔ حکومت کا ملٹی گریڈ ٹیچنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

فیصل آباد سمیت 21 اضلاع میں پرائمری سکول ٹیچرز کی ملٹی گریڈ ٹیچنگ کی تربیت 24 جنوری سے شروع ہوگی جس میں پانچویں تک کی کلاسز کو پڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ گزشتہ عرصہ دراز سے پرائمری سکولز کے لیے اساتذہ کی بھرتیاں نہیں کی گئیں جسکے باعث سکولوں میں بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن اب نئی بھرتیوں کے بجائے پہلے سے موجود اساتذہ کو اضافی کلاس پڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ ٹریننگ کے پہلے مرحلے میں 111 سکولز کے اساتذہ کو ٹرین کیا جائے گا جس میں فیصل آباد کے سکولز کے اساتذہ بھی شامل ہوں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں