انسانی سمگلرکو 12سال قید ،10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

انسانی سمگلرکو 12سال قید ،10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سپیشل جج سنٹرل سرگودھا/فیصل آباد ڈویژن نے انسانی سمگلرکو 12 سال قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

سپیشل جج سنٹرل سرگودھا/سرگودھا راجہ پرویز اختر نے ایف آئی اے کے دو مختلف مقدمات میں ملوث مجرم حق نواز کو مجموعی طور پر 12سال قید با مشقت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ عدم ادائیگی کی بنا پر مجرم کو تین سال قید کی مزید سزا بھگتنا ہوگی ۔فاضل جج نے اپنے فیصلہ میں تحریر کیا کہ مجرم سے جرمانہ کے طور پروصول ہونیوالی رقم میں سے 8لاکھ 88ہزار رو پے متاثرین کو ادا کیے جائیں گے ۔

استغاثہ کے مطابق مجرم نے 2010 میں دو بھائیوں طاہر اور عالم شیر سے 4لاکھ 40ہزار اور نصراللہ و زاہد سے بھی 4لاکھ40ہزار کی رقم ملایشیا بھجوانے کے عوض وصول کی تھی بعد ازاں انہیں بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی تھی جس پر متاثرین نے ایف آئی اے انتظامیہ کے ساتھ رجوع کرتے ہو ئے مقدمہ کا اندراج کروایا تھا یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ سزا پانیوالے مجرم کے دوساتھی رفیق اور اسلم وفات پا چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں