کمالیہ:شہریوں کی کورونا ویکسین لگوانے میں عدم دلچسپی

کمالیہ:شہریوں کی کورونا ویکسین لگوانے میں عدم دلچسپی

کمالیہ(نامہ نگار )کمالیہ کے شہریوں کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے میں عدم دلچسپی۔

کورونا ویکسین لگوانے کے مراکز ویران، شہریوں کی عدم توجہی سے اومی کرون پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کیلئے سنٹرز قائم کیے گئے تھے جہاں شروع شروع میں تو بہت زیادہ رش دیکھنے کو ملا مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جانب سے عدم دلچسپی میں اضافہ ہو گیا اور اب کورونا ویکسین سنٹرز میں عملہ تو سارا دن موجود رہتا ہے تاہم ویکسین لگوانے کیلئے شہری موجود نہیں ہوتے ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا پھیلاؤ تیزی کے ساتھ جاری ہے اس کے باوجود شہریوں کی جانب سے ویکسین نہیں لگوائی جارہی اور نہ ہی احتیاطی تدابیر پر کسی قسم کا عملدرآمد دکھائی دے رہا ہے ۔ شہریوں کی جانب سے یہ لاپروائی جاری رہی تو کمالیہ شہر میں اومی کرون وائرس پھیلنے کا شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں