رفاہ یونیورسٹی کادوسراکانووکیشن23جنوری کو ہوگا
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد کادوسراکانووکیشن23جنوری کو ہوگا۔
صدارت یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان کرینگے جبکہ انجینئر اسداللہ خان(ایگزیکٹو ڈائریکٹررفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد)،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد،چیئرمین رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آبادکیمپس پروفیسر ڈاکٹر مدثر احمد، ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ارشد جاوید ودیگر اسناد تقسیم کریں گے ۔اس موقع پر 57 طلبا میں گولڈ اور49 میں سلور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے جبکہ پانچ فیکلٹیز کے زیراہتمام بی ایس پروگرامز کے 459 اور ایم ایس اورایم فل کے 1196 طلبا میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ کانووکیشن کی فل ریہرسل کل ستیانہ روڈ کیمپس میں ہوگی۔