پی پی نے ہمیشہ کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی :شیخ السلام

پی پی نے ہمیشہ کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی :شیخ السلام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ۔

آج اگر کسان کے حق میں آواز بلند نہ کی تو ملک مستقبل قریب میں قحط کا شکار ہو جائے گا۔ اس ضمن میں تمام جماعتوں کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔ آج ایک بڑا قافلہ پیپلز پارٹی سٹی رانا نعیم دستگیر خاں اور جنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین کی قیادت میں کسان مارچ میں شرکت کیلئے اوکاڑہ روانہ ہوگا ۔ اس بات کا فیصلہ سینئر نائب صدر شیخ السلام کی زیر صدارت سٹی جنرل سیکرٹری سیکرٹریٹ واقع چوک جمیل آباد میں اجلاس میں کیا گیا ۔

نقابت کے فرائض ڈپٹی سیکرٹری افتخار حلیم رضا نے ادا کئے ۔ اجلاس کے مہمان خصوصی شیخ افضل تھے دیگر شرکا میں سکینہ چودھری ، محمد ندیم غفاری، شاہد رضا،رانا خاور جاوید،اطہر شریف،میاں بشارت،محمد زمان خاں،شیخ محمد یاسین،سید حسنین رضا، ملک سلیم ناز، چودھری محمد انور ،سپاہی ناصر چن ،یعقوب انصاری،فراز راشد ،محمد علی ظریف،نعمان ملک ،ملک بابر بھٹو،عمران رفیق ، ذیشان بھٹی،مان ملک ، حیدر جعفری،محمد فاروق ،مرزا مظہر مغل اور نعمان ملک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں