واسا نے دو سال سے ایف ڈی اے سپیشل الاؤنس دبا لیا

 واسا نے دو سال سے ایف ڈی اے سپیشل الاؤنس دبا لیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ واسا نے دو سال سے ایف ڈی اے سپیشل الاؤنس دبا لیا۔

چھ ماہ سے اوورٹائم کی مد میں بھی ایک آنے کی ادائیگی نہیں کی۔سات روز میں ادائیگی کی جائے ورنہ احتجاج کے لئے تیار ہیں۔ سی بی یونین واسا کا ایم ڈی واسا کو خط ۔ تفصیلات کے مطابق خط میں سی بی اے یونین واسا نے مطالبات پیش کیے ۔ کہتے ہیں کہ ملازمین واسا کے ایف ڈی اے الاؤنس کا بقایاجات عرصہ دو سال سے پینڈنگ ہیں انکو جلد از جلد کلیئر کروایا جائے ۔ اگر سات دن میں کلیئر نہ کیا گیا تو احتجاج یا ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔سی بی یونین نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی پی اور ڈی جی ایف ڈی اے کو بھی آگاہ کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں