طارق مجاہد پولیس لائن فیصل آباد میں میٹنگ،سیمینارمنعقد
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پرطارق مجاہد پولیس لائن فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی ملک محمد امین نے پٹرولنگ پوسٹ ہائے انچارجز،محرراور جوانوں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔
جس میں پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کی کارکردگی اور کرائم اینڈ کنٹرول کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اس کے بعد پٹرولنگ پولیس فیصل آبادکے افسروں و ملازمین کے لئے کردار سازی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ملک محمد امین، انچارچ موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے شرکت کی۔ اس دوران لیکچر کے لئے ڈاکٹر سعید اشرف چیمہ اور ڈاکٹر عطا الودود کو مدعو کیا گیا۔
انہوں نے کہا مثبت سوچ کے ذریعے عوام اور پولیس کے مابین خلیج کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ اچھا اخلاق اور مثبت رویہ کمیونٹی پولیسنگ کا ذریعہ بنتاہے ۔ اچھے اخلاق اور حسن سلوک سے معاشی و معاشرتی دباؤ خود بخود ختم ہوجائے گا ۔