مین کینال سروس روڈ کی گرین بیلٹ کچرا کنڈی میں تبدیل
فیصل آباد(جنرل رپورٹر)پی ایچ اے کی غفلت کے باعث مین کینال سروس روڈ کی گرین بیلٹ کچرا کنڈی میں تبدیل۔
کینال روڈ کی خوبصورتی متاثر ہونے لگی تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے کی جانب سے کینال روڈ انڈر پاسز کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں مگر محکمے کی ذرا سی غفلت کے باعث کینال روڈ کی خوبصورتی ماند پڑچکی ہے کینال سروس روڈ کی گرین بیلٹ اجڑ چکی ہے گھاس کی جگہ دھول مٹی اور کچرے کے بڑے بڑے ڈھیر نظر آتے ہیں پودے کانٹ چھانٹ نہ ہونے کے باعث جھاڑیوں کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔
مگر پی ایچ اے کی جانب سے کینال سروس روڈ گرین بیلٹ کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی شہریوں کا کہنا ہے کہ چند جگہوں سے دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت گرین بیلٹ پر گھاس اور پودے لگارکھے ہیں مگر گرین بیلٹ کی زیادہ تر جگہ پر کچرے کے ڈھیر ہی نظر آتے ہیں۔