کچرے کے ڈھیر ایف ڈبلیو ایم سی کی نظروں سے اوجھل

 کچرے کے ڈھیر ایف ڈبلیو ایم سی کی نظروں سے اوجھل

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)ڈی ایچ ڈی سی کے دفتر کے باہر مین سڑک پر کچرے کے ڈھیر ایف ڈبلیو ایم سی کی نظروں سے اوجھل ہیں اہم علاقے میں گندگی کے باعث خوبصورتی متاثر ہورہی ہے۔

تفصیلات ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کے دفتر کے باہر مین سڑک پر کچرے کے ڈھیر لگ چکے ہیں اسی علاقے میں اہم سرکاری دفاتر بھی موجود ہیں مگر ایف ڈبلیو ایم سی کی ناقص کارکردگی کے باعث سڑک کنارے موجود کچرے کے ڈھیروں پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی سڑک کنارے موجود کچرا ایک جانب شہر کی خوبصورتی متاثر کرتا ہے تو دوسری جانب کچرے سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے ۔

مگر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین ان کچرے کو ڈھیروں کو دیکھنے کے باوجود آنکھ بچاکر نکل جاتے ہیں ۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر کے سامنے صفائی کی یہ صورتحال ہے تو شہر کے عام گلی محلوں میں کیا صورتحال ہوگی اس پر سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں