مین ہول کے ڈھکن چوری،دوافرادگرفتار

مین ہول کے ڈھکن  چوری،دوافرادگرفتار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر،سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر مین ہول کے ڈھکن چوری کرنیوالے ملزموں کے خلاف تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جس کے بعد پولیس نے دو افراد سلطان محمود اور آصف کو گرفتار کر لیا ، واضح رہے کہ چند روز قبل واسا کے مین ہولز میں ڈھکن چوری ہونے کی وجہ سے افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے حکم جاری کیا تھا کہ کسی بھی ڈھکن چوری میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں