نجی بزنس سکول کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینارکاانعقاد

نجی بزنس سکول کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینارکاانعقاد

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے نجی بزنس سکول کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں طلبا کو انٹرنیشنل ٹریڈنگ اور ای کامرس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ سیمینار کا مقصد ای کامرس اور ٹریڈ کے حوالے سے طلبا کے اندر آن لائن مارکیٹنگ کے تصور کو تقویت فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر انیبلرز کے لیڈ ایمبسیڈر بلال سندھو اور کنسلٹنٹ علی عثمان نے طلبا کو انٹرنیشنل ٹریڈ اور ای کامرس بارے رہنمائی فراہم کی، انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ آن لائن کاروبار کی طرف آئیں تاکہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ وہ کاروباری معاملات کو سمجھنے کے قابل ہو سکیں۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے کہا طلبا خود کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کریں ۔ نجی سکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صفدر حسین طاہر نے کہا تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروبار کے متعلق پریکٹیکل علم کا حاصل ہونا طلبا کے اندر خود اعتمادی پیدا کرتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں