ویمن چیمبر،یونیورسٹی آف جھنگ میں ایم اویوپردستخط

ویمن چیمبر،یونیورسٹی آف جھنگ میں ایم اویوپردستخط

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انڈسٹری اکیڈیمیا لینکجز کو مزید فروغ دینے کیلئے فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور یونیورسٹی آف جھنگ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

اس بات کا اظہار صدر فیصل آبا د ویمن چیمبر نگہت شاہد نے یونیورسٹی آف جھنگ کے وفد کیساتھ ایم اویو پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا انڈسٹری اکیڈیمیا لینکجز کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا وہ خواتین کی کیپسٹی بلڈنگ کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ کوشاں ہیں تاکہ نہ صرف وہ اپنے کاروبار کو ملکی سطح پر فروغ دے سکیں بلکہ ایکسپورٹ مارکیٹ میں بھی کام کر سکیں۔ ڈاکٹر شاہد منیر وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ نے کہا جھنگ ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے مقابلہ میں کم ترقی یافتہ ہے اور ہمارے دونوں اداروں کو باہم مل کر کام کرنا چاہیے ۔ فیصل آباد چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین انجینئر احمد حسن نے کہا ہمیں خواتین کے پوٹینشل کو استعمال میں لانا چاہیے ، اس موقع پر ٹیوٹا بورڈآف مینجمنٹ فیصل آباد، چنیوٹ کے صدر انجینئر عاصم منیر ،ڈاکٹر نجمہ افضل، زرقا طارق، حنا بابر کے علاوہ دیگرنے خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں