گورنر سٹیٹ بینک میرا پاکستان میرا گھر کی کامیابی کیلئے کوشاں

 گورنر سٹیٹ بینک میرا پاکستان میرا گھر کی کامیابی کیلئے کوشاں

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)صنعتی اورتجارتی اداروں کے ملازمین کو ’’میرا پاکستان میرا گھر سکیم ‘‘ کے تحت قرض کی فراہمی کے طریقہ کار کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے ۔

یہ بات سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر محمد اکبر نے گزشتہ روز فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ سے ملاقات کے دوران بتائی۔ انہوں نے بتایا وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک’’میرا پاکستان میرا گھر ‘‘ سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہیں اس سلسلے میں کمرشل بینکوں کے تحفظات کو دور کرنے کے علاوہ قرض کی فراہمی کے طریقہ کار کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے ۔

جس کے تحت 25ہزار سے زائد تنخواہ لینے والے اور 55سال سے کم عمر کے ملازمین کی درخواستوں کو فوری پراسیس کر کے اِن کی منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے صدر چیمبر سے کہا وہ چیمبر کی ممبر کمپنیز میں سے ان دو شرائط کو پورا کرنے والے ملازمین کی فہرست مہیا کریں ۔صدر عاطف منیر شیخ نے کہا ریگولیٹری باڈی ہونے کے ناطے سٹیٹ بینک کو چاہیے کہ وہ کمرشل بینکوں کو اِن سکیموں کی مؤثر مارکیٹنگ کرنے کی بھی ہدایت کرے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں