سوئی گیس صارفین کو اقساط کی سہولت بحال کی جائے :جماعت اسلامی

سوئی گیس صارفین کو اقساط کی سہولت  بحال کی جائے :جماعت اسلامی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنماؤں پروفیسرمحبوب الزماں بٹ،میاں طاہر ایوب، انجینئرعظیم رندھاوانے مطالبہ کیا ہے ۔

کہ سوئی گیس کے صارفین کو اقساط کی سہولت فوری طور بحال کی جائے اور ڈس کنکشن سٹاف کو ہدائت کی جائے کم از کم پہلی عدم ادائیگی پر صارفین کے میٹر نہ اتارے جائیں، ڈس کنکشن فیس کے نام پر غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے ۔محکمہ میں بیٹھے ہوئے کمیشن مافیا نے ہر سطح پر کمیشن اور کرپشن کے کلچر کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں