طارق محمود الحسن کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر مبارکباد
کمالیہ (نامہ نگار )مخدوم سید طارق محمود الحسن کو وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اوورسیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ تعینات کردیا گیا۔
ان کی تعیناتی پر سماجی رہنما عثمان سرفراز نوناری نے انہیں مبارکبا د دیتے ہوئے کہاہے کہ مخدوم سید طارق محمود الحسن ایک نہایت متحرک اور قابل شخص ہیں۔ ان کی تعیناتی خوش آئند ہے ، وہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دیں گے ۔