ایئرپورٹ:بحرین جانیوالے مسافرکے سامان سے اسلحہ برآمد

ایئرپورٹ:بحرین جانیوالے  مسافرکے سامان سے اسلحہ برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نجی ایئر لائن کمپنی کے ذریعے بیرون ملک جانے والے مسافر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

چوکی ایئرپورٹ کے انچارج اے ایس آئی ہمایوں اختر کی جانب سے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی ایئرلائن کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر عدنان فاروق کے سامان کی تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد کرلیا گیا،جسے حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں