غیر قانونی کلینیکل لیبارٹری میں محکمہ صحت کے افسر یر غمال

غیر قانونی کلینیکل لیبارٹری میں محکمہ صحت کے افسر یر غمال

فیصل آباد(سٹی رہورٹر)تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں قائم غیر قانونی کلینیکل لیبارٹری کی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت کے افسران کو یرغمال بناتے ہوئے ہراساں کیا جانے لگا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے چباں چوک کے قریب غیر قانونی طور پر قائم کی گئی کلینیکل لیبارٹری کی چیکنگ کیلئے پہنچنے والی محکمہ صحت کی ٹیم کو لیبارٹری کی انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ جس پر پولیس نے محکمہ صحت کے افسروں کی درخواست پرلیبارٹری انتظامیہ کیخلاف کارروائی شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں