دوستی کرنے سے انکار پر خاتون کو دھمکیاں دینے والے کیخلاف مقدمہ

دوستی کرنے سے انکار پر خاتون کو  دھمکیاں دینے والے کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوستی کرنے سے انکار پر خاتون کو دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ لنڈیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نورین اختر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم لیاقت گزشتہ ایک سال سے اسے دوستی کرنے پر مجبور کر رہا تھا۔ جسے دوستی کرنے سے منع کیا تو ملزم کی جانب سے فون کال پر اسے جان سے مارنے سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، جس پر پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں