کھرڑیانوالہ :سابقہ رنجش پر شہری کو اینٹیں مارکرقتل کر دیا

کھرڑیانوالہ :سابقہ رنجش پر شہری کو اینٹیں مارکرقتل کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر شہری کو اینٹوں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔

بتایاگیاہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر 266 رب کے رہائشی عامر محمود نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی نوید کام کے بعد گھر واپس آ رہا تھا کے ملزم قاسم نے سابقہ رنجش کی بناء پر اس کے بھائی کو روک لیا اور اینٹوں کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں