سمندری:گھر میں آتشزدگی ہزاروں روپے کا سامان راکھ

سمندری:گھر میں آتشزدگی  ہزاروں روپے کا سامان راکھ

سمندری (نمائندہ دنیا )آتشزدگی سے ہزاروں روپے کا گھریلو سامان جل گیا ۔

محلہ نئی سمندری کے محمد اشرف کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے گھر میں پڑا سامان جل گیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122نے مو قع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ سے پچاس ہزار روپے کا نقصان ہوا ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں