پیپلز کالونی: 8رکنی 2ڈاکوگروہ گرفتار

پیپلز کالونی: 8رکنی 2ڈاکوگروہ گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیپلز کالونی پولیس نے 8 رکنی دو ڈاکوگروہوں کو گرفتاکرلیا اورملزموں کے قبضے سے 10لاکھ روپے ، موٹرسائیکلیں، موبائل فونز، زیورات، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل نے تھانہ پیپلز کالونی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے سیریل ڈکیت گینگ کے 8 ارکان کو گرفتار کرلیاگیا ہے ، گرفتار ڈاکووؤں کی جانب سے 25 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا گیا ، گرفتار ڈاکووّں کی شناخت احد، نعمان، بلال، علی ، ندیم، راشد، شہریار اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں