30 پولیس افسروں اور ملازمین کے تقرر و تبادلے

30 پولیس افسروں اور  ملازمین کے تقرر و تبادلے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او نے 30 پولیس افسروں اور ملازمین کے تقرر و تبادلے کردئیے ۔

سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے سب انسپکٹر راشد محمود کو پولیس لائن سے اینٹی کار لفٹنگ برانچ، ہیڈ کانسٹیبل محمد شہزاد کو تھانہ صدر سے محرر تھانہ ریبازار تعینات کردیا۔ جبکہ دیگر 28 پولیس اہلکاروں اور افسروں کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ہیں۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں