ٹرالی اورموٹرسائیکل میں تصادم ،نوجوان جاں بحق
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جھنگ روڈ پر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔
فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں 29سالہ نسیم اختر نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔