موبائل فون فراہم کر نے کا جھانسہ دیکر رقوم بٹورنے والا گر فتار

موبائل فون فراہم کر نے کا جھانسہ  دیکر رقوم بٹورنے والا گر فتار

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )لوگوں کو سمارٹ موبائل فون فراہم کر نے کا جھانسہ دیکر بھاری رقوم بٹورنے والا قانون کے شکنجے میں آگیا ۔

ذرائع کے مطابق نواحی چک نمبر338ج ب کا رہائشی ریحان جمال مختلف علاقوں میں لوگوں کو آن لائن سمارٹ موبائل فون فروخت کر نے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر ان سے مختلف بینک اکاؤنٹس سے بھاری رقوم ہتھیا رہا تھا ، شکایت پر ایف آئی اے کی ٹیم نے نوجوان کو حراست میں لے لیا اور مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں