چنیوٹ:قبرستانوں میں صفائی ستھرائی ،کتوں کی تلفی کا حکم

چنیوٹ:قبرستانوں میں صفائی ستھرائی ،کتوں کی تلفی کا حکم

چنیوٹ(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عاصم جاوید نے شہر کے مختلف قبرستانوں میں جاری صفائی ستھرائی مہم کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ ایڈمنسٹر ایم سی چنیوٹ سید نذارت علی ، سی او ایم سی رانا نواز و دیگر ایم سی افسر بھی موجود تھے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید و دیگر افسر وں نے قبرستان میں مدفون لوگوں کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ، ڈپٹی کمشنر نے مختلف حصوں میں جاکر ایم سی کے عملہ کی جانب سے صفائی کرنے ،جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے اور راستوں کو مٹی ڈال کر ہموار کرنے کے کام کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر نے سی اوز ایم سیز کو ہدایات جاری کی ہیں۔

کہ تمام قبرستانوں میں جڑی بوٹیوں کے خاتمے سمیت چاردیواری ، قبرستانوں کی حدود میں موجود آوارہ کتوں و دیگر جانور جو قبروں کو نقصان پہنچاتے ہیں کی تلفی کے کام کو مزید تیز کریں، انہوں نے مزید کہا کہ تحصیلوں میں بھی قبرستانوں کی صفائی مہم کو تیز کریں ۔

ایم سی کی سپیشل ٹیموں کی تعداد کو بڑھائیں اور ایک ماہ کے اندر ضلع کے تمام قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل اورآوارہ جانوروں کو تلف اور قبرستانوں کے پاس سے انکروچمنٹ کو بھی ختم کرائیں ، انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پرہر قبرستان کی کمیٹی بنوائیں جو انتظامیہ کے ساتھ مل کر قبرستانوں کی بہتری کیلئے کام کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں