میڈیکل ایسوسی ایشن کا اجلاس، 2لیڈی ڈاکٹرزکوہراساں کرنے کی مذمت

 میڈیکل ایسوسی ایشن کا اجلاس، 2لیڈی  ڈاکٹرزکوہراساں کرنے کی مذمت

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس پی ایم اے ہاؤس میں ہوا جس میں تاندلیانوالہ بی ایچ یو کی دو لیڈی ڈاکٹرز کوہراساں کرنے اور ان کو بار بار تھانے بلا کر تذلیل کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ڈاکٹر طفیل محمد، ڈاکٹر صولت نواز ڈاکٹر دائے محمد عارف اور ڈاکٹر محمد عرفان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر 48 گھنٹے میں لیڈی ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی نہ کی گئی تو ضلع بھر میں ڈاکٹرز ہڑتال پر چلے جائیں گے اور احتجاج کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں