آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس کی تنظیم نو کردی گئی

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز  الائنس کی تنظیم نو کردی گئی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس کی تنظیم نو کردی گئی۔ چیمبر آف کامرس میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت چیئرمین پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین لودھی نے کی۔

پیٹرن ان چیف شیخ امتیاز احمد، پیٹرن زاہد محمود بٹ اور چیف آرگنائزر راجہ منان نے بھی نجی سکولز کے مسائل حل کروانے اور تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ انعام افضل خان، احسان اللہ وڑائچ اور طاہر محمود قاضی وائس چیئرمین ہوں گے ۔

قمرالحق عابد سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے صدر ہوں گے ۔ پرائیویٹ سکولز الائنس کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں ڈاکٹر امجد حسین، خلیل احمد، الطاف حسین، محمود اقبال سرویا، سید فرخ، رزاق رضا، سید اقرار حسین، ڈاکٹر شازیہ شریف، مسز شائستہ صدیق اور شازیہ شریف شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں