ڈپٹی کمشنر چنیوٹ جنرل بس سٹینڈ پر نا قص صفائی پر برہم

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ جنرل بس سٹینڈ پر نا قص صفائی پر برہم

چنیوٹ(نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ ایڈمنسٹر ایم سی چنیوٹ سید نذارت علی نے جنرل بس سٹینڈ کا اچانک دورہ کیا۔

میونسپل کمیٹی کے دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی نے صفائی ستھرائی سمیت مسافروں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ناقص انتظامات پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انچارج لاری اڈ اکو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا۔انہوں نے لاری اڈامیں مختلف قسم کی تجاوزات کو فوری ختم کرانے کی ہدایت کی اور واش رومز کی صفائی کو ہر صورت یقینی بنانے کا کہا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مردانہ اور زنانہ واش رومز پر الگ الگ تختیاں لگائی جائیں۔مسافروں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔لاری اڈا سے ملحقہ میونسپل کمیٹی کے خالی پلاٹ کا بھی وزٹ کیا اور اس بارے ایم سی کے عملہ کو ضروری احکامات جاری کئے ۔

جنرل بس سٹینڈ پر میونسپل کمیٹی کی ملکیتی دکانوں کے کرایہ کی تفصیل دو دن میں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بس سٹینڈ پر صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں