پولیومہم کے انتظامات مکمل ، آج ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں افتتاح

پولیومہم کے انتظامات مکمل ، آج ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں افتتاح

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع میں 24جنوری سے شروع ہونے والی انسدادپولیومہم کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور مہم کا افتتاح آج ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو انسداد پولیو مہم سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کرکے انہیں حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف حاصل ہونا چاہیے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں