جلد اشیاخورو نوش کی قیمتیں کم ہوں گی:چیئرمین مارکیٹ کمیٹی

جلد اشیاخورو نوش کی قیمتیں کم  ہوں گی:چیئرمین مارکیٹ کمیٹی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چودھری ابرار رشید ڈھلوں نے کہاہے کہ حکومت مصنوعی مہنگائی کوقابوکرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ، جلد اشیاخورو نوش کی قیمتیں کم ہوں گی۔

حکومت عوام کوہرممکن ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے کوروناکی وجہ سے پاکستان سمیت دنیابھرکے ممالک مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں لیکن مہنگائی کوضرور کنٹرول کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام مشکل وقت میں بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام لانے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے خدمت کے سفر مزید کو تیز کیا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں