سالار والا :ذخیرہ کی کھاد کی 120بوریاں برآمد ،دکان سیل

سالار والا :ذخیرہ کی کھاد کی 120بوریاں برآمد ،دکان سیل

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ خاور بشیر احمد نے ایکشن لیتے ہوئے سالار والا میں کھاد ڈیلر کی دکان سے ذخیرہ کی گئی کھاد کی 120 بوریاں برآمد کرکے دکان سیل کرادی۔

انہوں نے اطلاع ملنے پر کھاد ڈیلر کی دکان کو چیک کیا تو وہاں کھاد کی بوریاں بلیک مارکیٹنگ کے لئے ذخیرہ کی گئی تھیں جنہیں قبضہ میں لیکر مقررہ سرکاری نرخ پر کاشتکاروں میں فروخت اور کھاد ڈیلر کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں