سامان واپس نہ کرنے پر چور کے خلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چوری کا سامان واپس نہ کرنے پر چور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔
تھانہ مدینہ ٹاون میں درج پولیس مقدمہ کے مطابق الیکٹریشن مبارک علی نے کچھ عرصہ قبل 204 رب کے رہائشی عارف کے گھر میں کام کرتے ہوئے 15ہزار نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کیا جس کا بعدازاں اعتراف اور واپس دینے کا وعدہ کیا تاہم بعد میں انکاری ہوگای جس پر مقدمہ درج ہوا ۔