فیصل آباد میں کورونا کی شرح 8.6فیصد ہو گئی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں کورونا کی شرح 8.6 فیصد ہو گئی جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی احتیاطی تدابیر سخت کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے تمام ڈی اوز کو مراسلہ جاری کیاہے کہ طلباباقاعدگی کے ساتھ ہاتھ دھوئیں اور مناسب فاصلہ برقرار رکھیں، فیس ماسک کی پابندی کریں، ہر سکول میں صابن اور سینیٹائزر کی موجودگی یقینی بنائی جائے ۔