انٹرمیڈیٹ سپیشل کے نتائج ،کامیابی کا تناسب79.58فیصد رہا

انٹرمیڈیٹ سپیشل کے نتائج ،کامیابی کا تناسب79.58فیصد رہا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ نے سپیشل امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

 چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین و کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے ویب سائٹ پر رزلٹ اپ لوڈ کردیا، امتحان میں 12 ہزار 642طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ سپیشل امتحانات میں سے 10ہزار 60پاس ہوئے۔

انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحانات میں کامیابی کا تناسب79.58فیصد رہا۔ چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طیبہ شاہین کا کہنا تھا کہ رزلٹ سے مطمئن نہ ہونے والے امیدوار 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں