مختلف مقامات سے 5منشیات فروش گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف مقامات سے 5 منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیاگیا۔
تھانہ فیکٹری ایریاپولیس نے گئوشالہ چوک سے ملزم شان مسیح سے جامہ تلاشی کے دوران 20 لٹر شراب ، شفیق چوک سے ملزم نسیم جاوید سے 20 لٹر شراب ، لال مل چوک سے ملزم پرویز مسیح سے 10 لٹر شراب ، منصورہ آباد پولیس نے منصورہ آباد سے ملزم افضال مسیح سے 8 لٹر شراب ، ڈجکوٹ پولیس نے چک 265 رب سے ملزم اعجاز سے 1000 گرام چرس برآمد کرلی۔