ٹریفک حادثات میں 2شہری جاں بحق ،4زخمی ہوگئے

ٹریفک حادثات میں 2شہری جاں بحق ،4زخمی ہوگئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات کے دوران دو شہری جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

بتایاگیاہے سدھار بائی پاس کے نواح میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار نسیم اختر کو کچل ڈالا جبکہ دارالاحسان انٹرچینج کے نواح میں مزدا کی ٹکر سے علی حسین شاہ جان بحق ہو گیا ، کینال روڈ پر موٹرسائیکل ٹکرانے کے نتیجہ میں فیصل،نعیم،عمران اور کاشان زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں